لاہور بورڈ میں میٹرک کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 71.75فیصد رہا

پیر 15 جولائی 2019 23:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) لاہور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔لاہور بورڈ کے میٹرک امتحانات میں مجموعی طور پر227221 طلبا نے شرکت کی جن میں سے 163026 طلبا نے کامیابی حاصل کی جبکہ 64195 امتحانات پاس نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

میٹرک امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 71.75 فیصد رہا۔ سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 80.48 جبکہ آرٹس گروپ میں 53.18 رہا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں