لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں فرسٹ ائیر کے داخلے شروع

جمعہ 19 جولائی 2019 17:30

لاہور۔19 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میںانٹرمیڈیٹ فرسٹ ائیر کے داخلے شروع ہوگئے جو 22جولائی تک جاری رہیں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹربشریٰ مرزا کی ہدایت پر یونیورسٹی میں داخلہ فارم فراہم، وصول کرنے اور طالبات اور ان کے والدین کو بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔پرنسپل انٹرمیڈیٹ کالج لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ماہ رخ بخاری نے بتایا کہ ایف ایس سی پری میڈیکل، آئی سی ایس، ایف ایس سی پری انجینئرنگ، ہوم اکنامکس،جنرل سائنس، آرٹس اور آئی کام میں داخلیجاری ہیں۔

داخلے اوپن میرٹ پر ہوںگے تاہم انگلش لٹریچر اورفائن آرٹس پڑھنے کی خواہشمند طالبات کو 23 اور 24 جولائی کو ٹیسٹ دینا ہوگا۔سپورٹس کیلئے ٹرائل 24جبکہ ڈس ایبل اور حافظہ قرآن کیلئے انٹرویو 25 جولائی کو ہوںگے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹربشریٰ مرزا نے بتایا کہ لاہور کالج ایشیا کی سب سے بڑی ویمن یونیورسٹی ہے اور انٹرمیڈیٹ تعلیم کو زیادہ منظم بنانے کیلئے یونیورسٹی نے انٹر میڈیٹ کالج قائم کیا ہے۔

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی قابل اور ذہین طالبات کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرتی ہے اور میرٹ پر آنے والی ہر طالبہ کو داخلہ دیں گے، اس مقصد کیلئے یونیورسٹی نے سکالر شپ اور مالی اعانت کیلئے ایک خطیر رقم مخصوص کی ہے ۔داخلہ فارم کے ساتھ میٹرک کے رزلٹ کارڈ کے علاوہ ، 2 تصاویر،کریکٹر سرٹیفکیٹ، شناختی کارڈ یا (ب) فارم کی کاپی، والد یا والدہ کے شناختی کارڈ کی کاپی اور والد یا سرپرست کی آمدنی کا سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا۔ پہلی میرٹ لسٹ24 جولائی کو آویزاں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں