یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام’’ جی آئی ایس ایپلیکشن اینڈ ڈیٹا انالیسز آف واٹر مینجمنٹ‘‘ ورکشاپ

جمعہ 19 جولائی 2019 17:33

لاہور۔19 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(یو ای ٹی) ڈاکٹر منصور سرور نے کہا کہ ہے کہ سینٹر فار ایکسیلنس ملک میں پانی کے مسائل کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام’’ جی آئی ایس ایپلیکشن اینڈ ڈیٹا انالیسز آف واٹر مینجمنٹ‘‘ کے عنوان سے ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ورکشاپ سے سینٹر آف ایکسیلنس کے ڈاکٹر غلام نبی، انسٹیٹوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی اسلام آباد سے ڈاکٹر حماد گیلانی اور پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹر محمد آصف جاوید نے بھی خطاب کیا۔ ورکشاپ علمی مباحثوں اور عملی اقدامات کا امتزاج تھی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں پانی کے استعمال اور تحفظ کیلئے جی آئی ایس ڈیٹا کے معیار، کثیر الاطراف تجزیات، اے ایچ پی ٹیکنالوجی کا استعمال، گوگل ارتھ انجن کا تعارف، جاوا سکرپٹ اور ارتھ انجن کوڈ پر گفتگو کی گئی۔

ورکشاپ میں سیٹلائٹ امیج اور میٹا ڈیٹا، ریاضیاتی آپریشن پر بھی ماہرین نے اپنی رائے دی۔ 2 روز تک جاری رہنے والی ورکشاپ کے مہمان خصوصی وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسرڈاکٹر سیدمنصور سرور تھے۔ انہوں نے ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر انسٹیویٹ کی فیکلٹی اور دیگر سٹاف کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے پانی کے شعبے میں کام کرنے والے پروفیشنلز اور نوجوان انجینئرز کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ایسی ورکشاپس کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سینٹر فار ایکسیلنس ملک میں پانی کے مسائل کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔سینٹر فار ایکسلینس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نورمحمد خان نے ملک میں پانی کے مسائل اور پانی کے موثر استعمال کیلئے جی آئی ایس اور ریموٹ سینسنگ ٹیکنالوجی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی ورکشاپس کے انعقاد سے پروفیشنلز اور نوجوان انجینئرز کی صلاحیتں مزید بہتر ہوں گی اور سی ای ڈبلیو آر ای مستقبل میں مزید ورکشاپس، سمینارز اور دیگر تربیتی سیشنز کرائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں