جی سی یونیورسٹی میں شجرکاری مہم کا آغاز

پیر 19 اگست 2019 18:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں بھی ہفت روزہ شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرحسن امیر شاہ نے سکالرز گارڈنز میں دو پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیاجبکہ بعد ازاں اساتذہ اور طلباء کی جانب سے کالا شاہ کاکو کیمپس میں بھی پودے لگائے گئے۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر حسن امیر شاہ کا طلباء سے کہنا تھا کہ وہ نہ صرف بڑھ چڑھ کر اس مہم میں حصہ لیں بلکہ وہ جو پودے لگائیں ان کی نشونما اور تحفظ کو بھی یقینی بنائیں۔وائس چانسلر پروفیسر حسن شاہ نے ستمبر کے ماہ میں بھی یونیورسٹی میں شجرکاری مہم چلانے کا اعلان کیا تاکہ نئے آنے والے طالبعلم بھی اس کا حصہ بن سکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں