ایک مضمون والی یونیورسٹیوں کے نظریے کو درست کریں گے‘ وزیر ہائیر ایجوکیشن

ہر ڈویژن کی ٹاپ یونیورسٹی کے ذریعے کالجز کی براہ راست نگرانی کرنے کا منصوبہ لا رہے ہیں‘ راجہ یاسر ہمایوں

پیر 19 اگست 2019 18:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہاہے کہ کالج سیکٹر کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے نئے ماڈل متعارف کرائیں گے اورایک مضمون والی یونیورسٹیوں کے نظریے کو درست کریں گے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس میں منعقدہ سینٹ کے 353ویں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر،پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان اور سینٹ اراکین نے شرکت کی۔

پنجاب یونیورسٹی سینٹ نے یونیورسٹی کے بجٹ اور ایجنڈا ٓئٹمز کی منظوری دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کی سربراہی میں پنجاب یونیورسٹی کی بین الاقوامی رینکنگ میں بہتری اور نیچرل سائنسز میںپاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کرناقابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں میڈیکل کالج قائم کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہر ڈویژن کی ٹاپ یونیورسٹی کے ذریعے کالجز کی براہ راست نگرانی کرنے کا منصوبہ لا رہے ہیں۔وائس چانسلرپروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے گڈ گورننس کویقینی بنانے کے لئے پہلی مرتبہ عملی اقدامات کئے۔ انہوں نے کہا کہ 14 ماہ میںسینٹ کے 3، سینڈیکیٹ کے 6، اکیڈیمک کونسل کے 5اور سلیکشن بورڈ کے 36 اجلاس منعقد ہوئے اور 250بھرتیاں سلیکشن بورڈ کے ذریعے میرٹ پر کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور طلبہ کے درمیان ہم آہنگی کے کلچر کو فروغ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کا آن لائن سسٹم متعارف کروا یا اور داخلے مکمل میرٹ پر کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مضامین کے نصاب کو معاشرے کی جدید ضروریات کے مطابق دوبارہ مرتب کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی باریونیورسٹی کے کئی شعبہ جا ت دنیا بھر کے ٹاپ200اور500اداروں میںجگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں پرووائس چانسلر اور مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز کی تعیناتیوں کیلئے تعاون پر چانسلرچوہدری محمد سرور اور وزیر ہائر ایجوکیشن کا شکریہ ادا کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں