لاہور کے تعلیمی اداروں کی منشیات کے استعمال میں پہلے نمبر پر آنے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 23 اگست 2019 15:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) لاہور کے تعلیمی اداروں کی منشیات کے استعمال میں پہلے نمبر پر آنے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار اداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ حکومت کے پہلے 8ماہ میں صوبائی دارالحکومت کے تعلیمی ادارے منشیات فروشی میں پہلے نمبر پر آئے ہیں۔

لاہور کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں 78کلو چرس اور ایک ہزار لیٹر شراب برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والوں سے دو کلو سے زائد ہیروئن بھی برآمد ہوئی۔آئی جی پنجاب بھجوائی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے۔پنجاب اسمبلی کا یہ مقدس ایوان لاہور کے تعلیمی اداروں میں نشے کے بڑھتے رجحان کی شدید مذمت کرتا ہے۔والدین بچوں کو تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے بھیجتے ہیں۔لہذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کیا جائے۔ہم اپنی نوجوان نسل کو منشیات فروشوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دینگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں