پنجاب یونیورسٹی اورک کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 24 اگست 2019 17:57

لاہور۔24 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائیزیشن (اورک) کے زیر اہتمام ’تحقیقی مقالہ جات کے متعلقہ عملی میدان میں فوائد اور اثرات ‘ کے موضوع پر پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے ڈاکٹر پرویز حسن انوائرنمنٹل لاء سنٹر میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر نوید احسن، ریسورس پرسنز چیئرمین شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ ڈاکٹر خالد محمود، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اورک حافظہ ابان عابد قاضی اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

مقررین نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے تسلیم شدہ جرائد میں تحقیقی کام کو شائع کروانے پرزور دیا۔ انہوں نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے قومی و بین الاقوامی تسلیم شدہ جرائد تک رسائی بارے بھی آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تسلیم شدہ قومی و بین الاقوامی جرائدکے معیار پر بھی بات چیت کی۔بعد ازاں شرکاء میں تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں