نرسری سے پنجم جماعت کے نصاب میں پولیو سے بچا کے مضامین شامل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 26 اگست 2019 13:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2019ء) نرسری سے پنجم جماعت کے نصاب میں پولیو سے بچا کے مضامین شامل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔ مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی عظمی بخاری کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان پاکستان میں پولیو کے کیسز میں تیزی سے اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

(جاری ہے)

سال 2019کے دوران پاکستان میں پولیو کے 53کیسز سامنے آچکے ہیں۔پولیو کے سب سے زیادہ کیسز خیبر پختونخوا ہ میں سامنے آئے ہیں۔پولیو کیسز میں اضافہ حکومت کی جانب سے پولیو مہم موثر انداز سے نہ چلانے کی وجہ سے ہورہا ہے۔ایک منظم سازش کے تحت پولیو ویکسین کیخلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔جبکہ پولیو ٹیموں پر بھی مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ پولیو وائرس سے متعلق ملک گیر آگاہی مہم چلائی جائے۔نرسری جماعت سے پنجم تک کے نصاب میں پولیو سے بچا کے مضامین شامل کیے جائیںاور پولیو ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں