پنجاب یونیورسٹی نے چھ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

بدھ ستمبر 19:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) پنجاب یونیورسٹی نے محمد ادریس ولد محمد یونس کوکمپیوٹر سائنس کے مضمون میں ان کے’وِزفرا: ایک قابل توسیع بنیادی ساخت برائے بصری لائحہ عملی ‘ کے موضوع پر،گُل افشاں دختر سید بشیر الدین احمد کوفارمیسی(فارماسیوٹیکل کیمسٹری) کے مضمون میں ان کے ’ہیپاٹائٹس سی وائرس اینولوپ گلائکو پروٹینز کے خلاف اینٹی باڈیز کی نشوونما کے بارے میں تحقیقات ‘ کے موضوع پر،سمیرا لطیف دختر محمد لطیف کوفارمیسی(فارماسیوٹیکس) کے مضمون میں ان کے ’ادویاتی کرسٹلز ۔

بذریعہ کرسٹل انجیئنرنگ پیراسیٹامول اور نیپروکسن کی طبعی و کیمیائی اور ادویاتی خصوصیات میں بنیادی تبدیلی‘ کے موضوع پر،عمارہ کنول دختر لیاقت علی خان کوفارمیسی(فارماسیوٹیکس) کے مضمون میں ان کے ’سرطان کے معالجے کیلئے ڈاکسوروبیسن کے ادویاتی نینو نظام ترسیل کی تشکیل اور تجزیہ‘ کے موضوع پر،شائستہ قمر دخترقمر الدین کوفارمیسی(فارماسیوٹیکل کیمسٹری) کے مضمون میں ان کے ’5۔

(جاری ہے)

بینزائل1،3،4۔آکساڈئازول۔2۔تھائیول کا تجزیاتی اور حیاتیاتی مطالعہ‘ کے موضوع پراورراحت شمیم دخترمحمد صدیق انور کوفارمیسی(فارماسیوٹیکس) کے مضمون میں ان کے ’کیٹو پروفن کی دیر پا ترسیل پر مبنی ادویاتی نظام کی تشکیل ، تجربہ اور حیاتیاتی و تجربہ گاھی خصوصیات میں مماثلت‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments