جی سی یو مجلسِ مباحث نی324 ایوارڈز جیت لئے

جمعرات 12 ستمبر 2019 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی مجلسِ مباحث نے 2018-19ء تعلیمی برس میں ملکی وعالمی تقریری مقابلوں میں 324ایوارڈزجیت لیئے۔ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر حسن امیرشاہ نے مجلسِ مباحث کی بے مثال کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور اُن کا کہنا تھا کہ راوئینزتحقیق سمیت ہر میدان میںاپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں۔

جی سی یو مجلسِ مباحث کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 324ایوارڈز میں 38ٹیم ٹرافیاں اور 115بہترین مقرر کے اعزازات شامل ہیں۔وائس چانسلر کا کہناہے کہ جی سی یو اپنے طلباء کو ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیئے مکمل رہنمائی اور تعاون فراہم کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر نے جی سی یو کے مقررین حارث علی ورک،گوہر شوکت،سرمد ولی خان،مکرم غٖفور،حسن اعجاز،ابراہیم نعیم،شاہ جہان طاہر،طلحہ سیماب،منیب الرحمان،عبداللہ حامد،حمزہ فیاض،بہاول بیگ،علی اوسجا،حمزہ جاوید،عبداللہ محسن،شہر بانو،رومیشہ توصیف،کنزہ طارق،حرم عاشق،ذوہیب عالم،احمد سلطان،آمنہ غفور،وقاص احمد،عمر دوبیا،غلام مصطفیٰ،محمد شہباز،سید علی شیر دل،احمد رضا،فاطمہ ناصر،فہد الشبیر،عالیان حسین،تقدیس فاطمہ،توصیف محمود،عمیر علی،صہیب شاہ،صالحہ محسن،ضوریز ناصر، لوبابہ شبیر،علی حسین،نعمان فاروق،سلطان صدیقی،خبیب طالب،شاہ رند بھٹی،ناصر کبیر،حماد رضا،رابعہ جاوید،حسن نواز،اظہار الحق،حظیفہ خان،احمد علی،شارخ مجاہد،حافظ عامر،زاہد حسین،نشمیا ابراہیم اور عمیر احمد کی مجلسِ مباحث کے لیئے انفرادی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں