یو ای ٹی کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر خواتین واک کا انعقاد

جمعہ ستمبر 19:16

لاہور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیرِ اہتمام یکجہتیِ کشمیر خواتین واک کا انعقادکیاگیا۔واک میںخواتین اساتذہ، طالبات اور دیگر خواتین فیکلٹی ممبران سمیت رجسٹرارمحمد آصف اورآفیسر امور طلباء پروفیسر ڈاکٹر آصف علی قیصرنے شرکت کی۔ واک کے آغاز پر شرکاء نے آزادکشمیراور پاکستان کے پرچم لہرائے بعدازاں پاکستان اور آزاد کشمیرکے قومی ترانے گائے گئے ۔

مزیدبرآںڈاکٹر صباحت عالمگیر،ڈاکٹر شمائلہ اور ڈاکٹر ریحانہ نے شرکاء نے خطاب کیا اور حاضرین کو مسئلہ کشمیر پرروشنی ڈالی۔مقررین کا کہنا تھاکہ ہمیں اپنی کشمیری مائوں اور بہنوں پر فخر ہے جن کے بیٹے آزادی کی اس تحریک میں اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کشمیر میں خواتین کی عصمت دری کے واقعات کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے بھر پور انداز میں مذمت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔اس سلسلے میں بھارتی مظالم کے خلاف پوری دنیا کو ایک آواز بننا ہو گا۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین کی شرح 50فیصد ہے اس لئے ہمیں اس معاملے پرانفرادی اور اجتماعی طور پرہر پلیٹ فارم پر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔کشمیر ہماری شاہ رگ ہے اورہم کشمیریوں کے عزم اور حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔واک میں شریک خواتین نے آزادی کشمیرکے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم کیاجبکہ واک کے اختتام پر کشمیریوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments