اوساکا یونیورسٹی جاپان کے استاد کاپنجاب یونیورسٹی کا دورہ

ہفتہ 21 ستمبر 2019 22:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) اوساکا یونیورسٹی جاپان شعبہ اردو کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مرغوب حسین طاہر نے پنجاب یونیورسٹی اردو ڈیویلپمنٹ کمیٹی (ادارہ تالیف و ترجمہ) کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ادارہ تالیف و ترجمہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے ڈاکٹر مرغوب حسین طاہر کو ادارے میں تراجم کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور ڈین کلیہ علوم شرقیہ و پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر کی کاوشوں کی بدولت ادارہ تالیف و ترجمہ کی خدمات کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر مرغوب حسین طاہر نے ادارے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جاپان کی ترقی کا ایک اہم سبب جاپانی زبان کا فروغ اور مختلف علوم کی کتب کو جاپانی زبان میں منتقل کرنا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں