جامعہ نعیمیہ میں محدث اعظم کچھوچھوی کانفرنس کل ہوگی،انتظامات مکمل

راغب نعیمی‘پیر محی الدین جیلانی‘حسیب قادری‘منشاء تابش ‘زین العابدین دیگر مذہبی رہنما خطاب کریں گے

منگل 15 اکتوبر 2019 18:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) تحریک پاکستان کے رہنما بانی سنی کانفرنس بنارس ابو الحامدالشاہ سید محمدکی یاد میں حلقہ اشرفیہ پاکستان کے زیر اہتمام27ویں سالانہ محدث اعظم ہند کچھوچھوی کانفرنس کل بروز ( بدھ ) کو دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں 11بجے دن سے شام5تک منعقدہوگی جس کی صدارت پیر سید محی الدین محمداشرف الجیلانی کریں گے۔

کانفرنس سے ناظم اعلیٰ درالعلوم جامعہ نعیمیہ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی‘مرکزی صدرنعیمین ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹرمفتی حسیب قادری ‘شیخ الحدیث مفتی خلیل احمدقادری‘پیر سید زین العابدین شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ شاہ ابو المعالی‘مولانا منشاء تابش اشرفی‘ مولانا یاسین نعیمی اشرفی‘حافظ نصیر احمد اشرفی سمیت ملک کے جید علماء کرام ومذہبی قائدین خطاب کریں گے جبکہ کانفرنس میں ڈائریکٹرایوان اقبال ڈاکٹرطاہر حمید تنولی‘مفتی صادق فرید سعیدی اشرفی‘سید ظہیر شاہ بخاری ‘ مفتی محمدرفیق اشرفی‘قاری محمدعلی اشرفی‘صوفی ارشد اقبال‘حافظ اشفاق احمد‘حمزہ ذاولفقار اشرفی ‘مولانا ظہیر احمدبابراشرفی نعیمی‘ سمیت ملک کے نامور علماء کرام ومشائخ عظام اور حلقہ اشرفیہ پاکستان سے وابستہ ہزاروں عقیدت مند‘مریدین شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں مختلف محققین کی طرف سے تحقیقی مقالہ جات بھی پیش کئے جائیں گے۔ مقررین موجو دہ امت مسلمہ کودرپیش مسائل کے حل کے لئے صوفیاء کی تعلیمات پر روشنی ڈالیں گے اوراولیاء کرام کی تعلیمات سے مسائل کاحل پیش کریں گے۔ روحانی اجتماع سے قبل قرآنی خوانی کی تقریب کابھی اہتمام کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں