پنجاب یونیورسٹی میں بھارت کے خطے میں جارحانہ عزائم اور مسئلہ کشمیر پر سیمینار

منگل 15 اکتوبر 2019 18:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام خطے میں بھارت کے جارحانہ عزائم اور مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینار میں انفارمیشن کمشنر پنجاب حسن اقبال نے خصوصی لیکچر دیا۔ سیمینار میں اساتذہ اور ایم فل و پی ایچ ڈی کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حسن اقبال نے کہا کہ بھارت نے اپنے اقدامات کے ذریعے خطے میں جارحانہ ماحول پیدا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود کو دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہورت کے طور پر کہلانا پسند کرتا ہے تاہم بھارت نے 70 سال سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کو ان کے جمہوری حق سے محروم رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور بھارتی افواج کشمیریوں پر اکیسویں صدی میں تاریخ کے بدترین مظالم ڈھا رہی ہے۔ سیمینار کے بعد بحث و مباحثہ کے سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں