جی سی یو میںکینسر کے خلاف آگاہی واک

منگل 15 اکتوبر 2019 18:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میںکوالٹی انہا نسمنٹ سیل کے زیر اہتمام بریسٹ کینسرآگاہی مہم کا انعقاد ،جس کا مقصد طالبات اور اساتذہ میں اس خطرناک کینسر کے حوالے سے آگاہی پید ا کرنا تھا۔اس موقع پر یونیورسٹی میں آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا،جس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ ، رجسٹرار صبور احمد خان اور ڈائریکٹر کوالٹی اینہانسمینٹ سیل ارم سہیل نے کی ، جبکہ اس مو قع پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب غلام رسول زاہد بھی مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر کوالٹی اینہانسمینٹ سیل ارم سہیل کا کہنا تھا کہ پاکستا ن اور دیگر ایشیاء ممالک میں بر یسٹ کینسر سے اموات کی شرح بہت زیادہ ہے ،جبکہ اس بیماری کے حوالے سے آگاہی نہ ہونے کے برابر ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ متوازن غذا اور ورزش کی عادت سے اس مر ض سے بچا جا سکتا ہے ۔اس سے قبل یونیورسٹی میں طلباء میں چھاتی کے سرطان کے موضوع پر آگاہی کے لیے سٹائلزبھی لگائے گئے جہاں طالبات نے ایک دوسرے اور یونیورسٹی اساتذہ کو پنک ربنز،پنک چوڑیاں اور پینٹنگ کر کے اس خطرناک بیماری کے خلاف آگاہی کو فروغ دینے کا تہیہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں