جی سی یو، انٹر میڈیٹ امتحانات میں پوزیشن حا صل کرنیوالے طلبہ کے اعزاز میں تقریب

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:54

لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں انٹر میڈیٹ امتحانات میں پوزیشن حا صل کرنیوالے جی سی یو طلباء کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میںوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ،رجسٹرا ر صبور احمد خان ،ڈائریکٹر انٹرمیڈیٹ سید طارق رضوان ،کنٹرولر امتحانات ہما طارق سمیت والدین ، اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے طلباء،اساتذہ اور والدین کو مبارکباد دی، ان کا کہناتھا کہ پو زیشن ہولڈرطلباء ہمارے لئے باعث فخر ہیں ،جی سی یو میں طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت پر بھی بھرپور توجہ دی جا تی ہے،انہوں نے کہا کہ رواں سال جی سی یو کے طلباء نے انٹر میڈیٹ امتحانات کے مختلف گروپس میں9 پو زیشنز حا صل جبکہ 594 طلباء نے اے پلس نمبر حا صل کیے تھے ،جی سی یو کے محمد حمزہ خالد نے پری انجیئنرنگ گروپ میں دوسری ،محمد عمیر شریف اور طلحہ اشرف ضیاء نے تیسری پوزیشن حا صل کی تھی ،اسی طرح کامرس گروپ میں محمد طلحہ بلو چ نے دوسری ،جنرل سائنس گروپ میں صہیب جا وید نے پہلی جبکہ سید ثمر عباس نے تیسری پوزیشن حا صل کی تھی ،ہیو مینٹیز گروپ کی تینو ں پو زیشنز جی سی یو کے طلبا ء نے اپنے نام کی تھی ،حا مد ارشد نے پہلی ،میر احمد مرتضے نے دوسری جبکہ شاہ زمان شاہد نے تیسری پو زیشن حا صل کی تھی ، بعد ازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے طلباء کو کیش انعا مات سے نوازا،جی سی یونیورسٹی کے پوزیشنز ہولڈر طلبہ کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی کا سہرا ان کی مادرِ علمی ،والدین اور اساتذہ کے سر ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں