پاکستان آگاہی پروگرام، اساتذہ و طلبہ کے مطالعاتی دورے

پیر 21 اکتوبر 2019 17:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) علائو الدین اکیڈمی گرلز ہائی سکول باغبانپورہ کی طالبات نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ اور خورشید گرلز ہائی سکول پیکو روڈ پنڈی سٹاپ کے طلبا و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ شاہراہِ نظریہٴ پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کاہنہ نو، نیو لائٹ پبلک ہائی سکول اینڈ اکیڈمی شالیمار لنک روڈ، دی نیشنل پراگریس سکول محمود بوٹی اوررائل گرائمر سکول سلطان محمود روڈ آصف کالونی کا دورہ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان، ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد1314تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں