ْنیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے پندرہ رکنی وفد کالاہور ویسٹ مینجمنٹ کے مرکزی دفتر کا دورہ

منگل 22 اکتوبر 2019 15:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے پندرہ رکنی وفد نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ایم ڈی، جی ایم آپریشن، ڈی جی ایم آپریشن ،جی ایم پراکیورمنٹ اینڈ کا نٹریکٹ ،سی ایف او،سربراہ کمیونیکیشن اور دیگر افسران بھی مو جود تھے۔ڈپٹ ایم ڈی اور جی ایم آپریشن کی جانب سے وفد کو کمپنی کے انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

مرکزی دفتر میں قائم جدید ویڈیو وال کا بھی دورہ کر وایا گیا ۔سینئر مینیجر مانیٹرنگ نیلائیو مانیٹرنگ سسٹم اور ٹریکنگ سسٹم پر پریزنٹیشن دی۔ وفد نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کاوشوں کو سراہا۔جی ایم آپریشن کا کہنا تھا کہ محکمہ شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں سر گرم عمل ہے۔ شہر میں صفائی کے غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شہری صفائی سے متعلق شکایات کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی ہیلپ لائن 1139 پر کال کریں یا موبائل ایپلیکیشن کلین لاہور کا استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں