ویٹرنری یونیورسٹی میںمختلف انڈر گر یجو یٹ ڈ گر ی پر وگرامزکی اوریئنٹ ٹیشن تقر یب کا ا نعقاد

منگل 22 اکتوبر 2019 22:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلاہو ر میں گذ شتہ روز مختلف انڈر گریجو یٹ ڈگری پروگرامز میں نئے دا خل ہو نے والے طلبہ وطالبات کے لئے اوریئنٹ ٹیشن تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کی۔ ا پنے خطا ب میں ڈاکٹر پا شا نے نئے آ نے والے سٹو ڈنٹس کو خو ش آمدید کہا اور انہیںیونیورسٹی کے نظا م تعلیم و جد یدسہو لیات سے لیس کلاس رومز، لیب ،تحقیق سے متعلقہ سہو لیات نیز دیگر نصا بی و غیر نصا بی سر گر میو ں میں کامیا بیوں اور ایشین رینکنگ کے بارے میں تفصیلی بتا یا۔

اُنہوں نے کہا کہ یونیورسٹی لا ئیو سٹاک ،پولٹری اور ڈیر ی انڈ سٹر یو ں کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے اور اپنے طلبہ کو انٹر پر ینیور کے موا قع بھی فراہم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ پوری لگن کے ساتھ تعلیم حا صل کر یں اور اپنے متعلقہ شعبہ جات میں مہارت حا صل کر کہ ملک و ملت کی تر قی میں اپنا مثا لی کردار ادا کر یں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ویٹر نر ی یو نیور سٹی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں غیر نصا بی سر گر میو ں (سپو ر ٹس) میں تیسری پو زیشن پر ہے۔

پرو وائس چانسلر/ڈین فکلٹی آف و یٹرنری سا ئنس پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی نے طلبہ کو نصیحت کی کہ سخت محنت لگن کے ساتھ پڑ ھا ئی کر یں اور اپنی متعلقہ فیلڈز میں ماہر ایکسپر ٹ بن جا ئیں۔ڈین فکلٹی آف با ئیو سائنسزپرو فیسر ڈاکٹر حبیب الر حمن نے ویٹرنری یونیورسٹی کی تا ریخ اوراعلی معیار تعلیم کے با رے میں بتا یا۔ بعدازیں پرنسپل سٹو ڈنٹس افیئر پرو فیسر ڈاکٹر کامران اشرف، پروفیسر ڈاکٹر اویس عمر، سینئر ٹیو ٹر ڈاکٹر علی رضا اعوان، ڈاکٹر را نا ایوب، ڈاکٹر نثار احمد نے یو نیورسٹی کے قواعد و ضوا بط اور سٹوڈنٹس کی نصا بی و غیرنصا بی سر گر میو ںمیں طلبہ کی مختلف سو سا ٹیو ں کے کردارسپو رٹس اور ہاسٹلز سے متعلقہ سہو لیات کے بارے میں بتایا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں