پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے 130 ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کر دیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:19

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نی130 ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کر دیا ،وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر نے سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر گریڈ IاورII میں ڈیلی ویجز پر کام کرنیوالی130چوکیدار ، آرمڈ گارڈ اور سینیٹری ورکرزکی مستقل بنیادوں پر تقرری کی منظوری دیدی ، منظوری کے بعد انتظامیہ نے متعلقہ ملازمین کو ریگولر کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ ایک اورگریڈ IIمیں کام کرنیوالے و ہ ملازمین جو متعلقہ آسامی کے اہلیت کے معیار پر پورااترتے ہیں اور کئی عرصہ سے اپنے عہدے پر کام کر رہے ہیں کو فوری طور پر مستقل اور انہیںپندرہ روز میں جوائننگ دینے کا حکم دیا گیا ہے، مستقل ہونیوالے ملازمین نے وائس چانسلر پروفیسرنیاز احمد اختر، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان اورچیئرمین سلیکشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد تقی زاہد بٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ریگولرہونے کی خبر سن کر ان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں