ویٹرنری یونیو رسٹی میں پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا کے اعزاز میں الودا عی تقریب کا انعقاد

جمعہ 8 نومبر 2019 22:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) یو نیور سٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روزپرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا کے دوٹنیوربطور وائس چانسلر مکمل ہو نے پر الودا عی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی، ویٹر نری یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ ، اکیڈیمک کو نسل اور ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسر چ بورڈ کے ممبران سمیت پروفیسرز، ڈینز اور مختلف شعبہ جات کے ڈا ئریکٹرز/چیر پرسنز اور ایڈمنسٹریٹیو آفیشلز کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا اس وقت یونیورسٹی آف ایجو کیشن لا ہور میں بطور وائس چانسلر کے منصب پر فائز ہیں ۔الودا عی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے پرو فیسرڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی کی تمام کا میا بیا ں یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور سٹاف کی اجتما عی کا وشو ں کی مر ہو ن منت ہے ۔

(جاری ہے)

اُ نہو ں نے یونیورسٹی کی مو جو د ہ لیڈر شپ کو نصیحت کی کہ سینٹر فار با ئیو لوجکس ویکسین پرو ڈکشن یونٹ کے قیام ، ٹیکنا لو جی ٹر انسفر اور سیواس نا رووال کی اپ گر یڈیشن اولین تر جیحات میں شا مل کر یں او ریونیورسٹی کی تر قی کے لیئے جہا ںمیری ضرورت پیش آئے میں ہمہ وقت حا ضر ہو ں۔

قبل ازیں پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی نے پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا کی ویٹر نری یونیورسٹی میں بطور وائس چانسلر اور فیکلٹی ممبر 44 سا لہ خد مات کے بارے میں شر کا کو تفصیلی بتاتے ہو ئے کہا کہ پروفیسر پاشا کی قیا د ت میں ویٹر نر ی یو نیو سٹی نے ٹاپ ورلڈایشیا یونیورسٹیوں کی ٹائم ہا ئیر ایجو کیشن اور کیو ایس یونیورسٹیز رینکنگ میں نما یا ں پو زیشن حا صل کی۔

ویٹر نر ی یو نیو سٹی نے ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کی سپور ٹس رینکنگ میں پاکستان بھر کی پبلک سیکٹر ز کی جامعا ت میں تیسر ی پوزیشن جبکہ اعلی معیار تعلیم کی بدو لت ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کی رینکنگ میں دسویں پو زیشن بھی حا صل کی۔ پروفیسر ربا نی نے کہا کہ ان کے ٹنیور کے دوران یونیورسٹی نے تین بین الا قوا می فنڈ نگ پرا جیکٹ ایک آسٹر یلین گورنمنٹ سے اور دو امریکن گورنمنٹ سے حا صل کیئے۔

پرو فیسر پا شا چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزبہا ولپور کے قیام میں فوکل پر سن کے فرا ئض بھی انجا م دے چکے ہیں۔ ویٹر نری سا ئنسز کے شعبے میں اعلی خد مات پیش کر نے کے اعتراف میں پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا کو2016 میں صدارتی اعزاز" ستارہ ء امتیا ز-"سے نوا زا گیا ۔قبل ازاں وہ ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کی طر ف سے 2009 میں بیسٹ یو نیو رسٹی ٹیچر کا ایوارڈ بھی حا صل کر چکے ہیں۔

پروفیسر ربا نی نے کہا کہ اُ نہو ں نے ویسٹ ورجینیا یونیورسٹی امر یکہ سے اینیمل نیو ٹر یشن کے مضمو ن میں پی ایچ ڈی کی ڈگر ی حا صل کی۔پرو فیسر پا شا تعلیم و تحقیق اور لا ئیو سٹا ک سیکٹر میں گذ شتہ 40سا ل سے پیشہ وارا نہ خد ما ت سر انجام دے ر ہے ہیں ۔اُ نہو ںنے 140 تحقیقی مقا لے لکھے اور 142ایم فل اور 23 پی ایچ ڈی سکا لرز سپر وا ئز کئے ۔تقریب کے اہتمام پر شر کا کے ہمراہ کیک بھی کا ٹا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں