اضافی فیسیں وصول کرنے کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیسوں کے تعین کا حکم

فیسوں کا تعین ہونے تک نئی فیسوں کی وصولی روک دی گئی ،نجی سکولوں کی رجسٹریشن منسوخی کے احکامات معطل

پیر 18 نومبر 2019 23:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے نجی سکولوں کی جانب سے اضافی فیسیں وصول کرنے کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیسوں کے تعین کا حکم دیتے ہوئے فیسوں کا تعین ہونے تک نئی فیسوں کی وصولی روک دی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ 15 دنوں میں سپریم کورٹ کے 2017ء کے فیصلے کے مطابق فیسوںکا تعین کیا جائے۔ اس دوران فیس کے معاملے پر کسی طالبعلم کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کی جانب سے نجی سکولوں کی رجسٹریشن منسوخی کے احکامات کو معطل کر تے ہوئے مزید سماعت آج تک ملتوی کردی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں