دی یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال کے زیر اہتمام تھہ پنجومیں ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد

کیمپ میں 350 سے زائد مریضوں کی آنکھوں کا مفت چیک اپ، فری آ ئی ڈراپس اور نظر کے چشمے دیے گئے

جمعہ 6 دسمبر 2019 12:27

خالق نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) دی یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال اورکمپرہینسوآئی کیئرپروگرام کے زیر اہتمام گزشتہ روزیونین کونسل 250تھہ پنجومیں سابق چیئرمین رانا عبدالغفارکے ڈیرے پر البصیر فاؤنڈیشن کے تعاون سے ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا کیمپ میں 350 سے زائد مریضوں کی آنکھوں کا مفت چیک اپ کیا اور فری آ ئی ڈراپس اور قریب کی نظر کے چشمے مفت دیے ، اس کیمپ میںڈاکٹرمحمدوقارافضل اسسٹنٹ پروفیسرفزیوتھراپی،انچارج فزیکل تھراپی، ڈاکٹر فدا حسین ڈائریکٹر،ڈاکٹر واصف ستارآپٹومیٹرسٹ، ڈاکٹر گل زمان،ڈاکٹرجویریہ مصطفی،ڈاکٹرفاطمہ حمید،ڈاکٹرمریم خالد،ڈاکٹرمحمدعدنان،سیدصدا حسین کاظمی نے سینکڑوں مریضوں کی آنکھوں کے چیک اپ اورتمام مریضوں کو مفت ادویات بھی دی گئیں جن میں آنکھوں کے ڈراپ اور دیگر قیمتی ادویات شامل تھیں۔

(جاری ہے)

کیمپ کی خاص بات یہ ہے کہ ہر مریض کی آنکھوں کا معائنہ کر کے اس کی مکمل ٹریٹمنٹ کا اہتمام تھا۔ جسے ماہر ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق کیا گیا۔کیمپ میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے دورے بھی کیے۔ ان میں سابق چیئرمین رانا عبدالغفار اور دیگر معززین شامل تھے۔ تمام معززین نے کمپرہینسوآئی کیئرپروگرام کے اس فلاحی کام کو بے حد سراہا۔اس موقع پرڈاکٹرفداحسین نے کہا کہ کمپریہنسوآئی پروگرام کے چیئرمین اویس اورڈائریکٹرالبصیرفائونڈیشن ڈاکٹرخضربشیر نے ہمیشہ دکھی انسانیت کے فلاح کے لیے کام کیا۔

یہ فری آئی کیمپ بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرمحمدعدنان کی اس کیمپ کے انعقاد کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں۔ ان کے ساتھ ڈاکٹروں کی تمام ٹیم اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی خصوصی مبارکباد کا مستحق ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں