پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے زیر اہتمام خواتین پر تشدد کے خاتمے کی آگاہی مہم کا افتتاح

منگل 10 دسمبر 2019 00:15

لاہور۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی جانب سے خواتین پر تشدد کے خاتمے کی گرینڈ آگاہی مہم کا افتتاح پی سی ہوٹل کے کر سٹل ہال میں کیا گیا ‘ افتتاحی تقریب میں وزیرسوشل ویلفیئر راجہ بشارت ، پارلیمانیٹرینز ،چیئرپرسن وویمن اتھارٹی مس کنیزفاطمہ چدھڑ ،این جی او کے نمائندوں اور میڈیا پرسنز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ سماجی برائیوں کا خاتمہ تب ہی ممکن ہوسکتا ہے جب تک معاشرہ کے تمام ذمہ دار ان اپنا کردار ادا نہیں کریں گے ‘ خصوصا تشددجیسی برائی کے لیے سرکاری اداروں ،این جی اوز سول سوسائٹی ،تعلیمی اداروں طلباوطالبات ،پارلیمانیٹرینز سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔پنجاب وویمن پروٹیکشن کی چیئرپرسن مس کنیزفاطمہ چدھڑ نے کیا کہ معاشرے سے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے بیداری شعور کے لئے ایک جامع آگاہی مہم شروع کرنے جارہی ہے جس میں پنجاب کے تمام اضلاع میں پروگرامز منعقد کیے جائیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں