جی سی یو میں عالمی یو م فلسفہ و انسانی حقوق پرتقریب کا انعقاد

منگل 10 دسمبر 2019 18:37

لاہور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں عالمی یو م فلسفہ کے حوالے سے مصنوعی ذہانت کے عنوا ن پر تقریب کا انعقاد ،جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کی جبکہ اس مو قع پر ممتاز مصنف اوردانشور پرفیسر مرزا اطہر بیگ ،ڈاکٹر محمد افضل ،صدرشعبہ کمپیو ٹر سائنس سیداسد رضاکاظمی اور اسماء کنول نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اصغر زیدی نے انسانی تہذیب و ارتقاء کیلئے فلسفے کی خدمات کو درخشاں الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ڈاکٹر ثوبیہ طاہرنے انسانی حقوق و اقتدار کے لئے فلسفے کی گرانقدر خدمات کو سراہاان کا کہنا تھا کہ آج ہم جن حقوق سے بہرہ ور ہو رہے ہیں وہ فلسفے کی قربانیوں کا حاصل ہیں۔اس مو قع پر شرکاء نے مصنوعی ذہانت کے فوائد کے ساتھ ساتھ مستقبل میں اس سے وابستہ معاشی، سیاسی، سماجی، اخلاقی اور دیگر ممکنہ مسائل اور بحرانوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ اقبال اکیڈمی پاکستان کی جانب سے کتب میلے کا اہتمام بھی کیا جس میںطلباء کو کتب نصف نرخ پر فروخت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں