پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس آج شروع ہوگی

بدھ 11 دسمبر 2019 23:58

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام ’بینکنگ، انشورنس اینڈ بزنس مینجمنٹ ‘ کے موضوع پرچوتھی دورزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب بروز جمعرات (آج) صبح 10بجے ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس علامہ اقبال کیمپس (اولڈ کیمپس ) میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمداختر ،مینجنگ ڈائریکٹر سٹیٹ بینک آف پاکستان محمد اشرف خان، صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عرفان اقبال شیخ ، صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز لاہورمس لبنیٰ، لاہور سکول آف اکنامکس سے پروفیسر ڈاکٹر راشد امجد، ڈائریکٹر ریسرچ سنٹر آف بزنس سٹریٹیجز جاپان سے پروفیسر ڈاکٹر شہزادہ نیر جہاں ، کنگ طلال سکول آف بزنس ٹیکنالوجی عمان سے پروفیسر ڈاکٹر بکر احمد عبد اللہ ، ملکی و بین الاقوامی محققین و دیگر شرکت کریںگے۔ پنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان نے کہا ہے کہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں محققین اور سکالرز 120سے زائد تحقیقی مقالہ جات پیش کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں