جی سی یواورلاہور آرٹ کونسل کے مابین ادب و ثقافت کے فروغ کا معاہدہ

بدھ 11 دسمبر 2019 23:58

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) ادب و ثقافت کے فروغ میں نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کے لئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اورلاہور آرٹس کونسل الحمرا میں باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراصغر زیدی اورلاہور آرٹ کو نسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے معاہدے پر دستخط کیئے،جبکہ اس موقع پرچیئرپرسن الحمرا بورڈ آف گورنرز منیزہ ہاشمی ،رجسٹرار صبور احمد خان ،نیشنل ممتاز پروفیسر اکرام الحق ،ڈینز پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد ،پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ،پروفیسر ڈاکٹر سلطان شاہ ،پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان اورممتاز مصنف مزرا اطہربیگ بھی موجودتھے ۔

لاہور آرٹس کونسل الحمرا اور جی سی یونیورسٹی میں آرٹ ، تھیٹر ، مصوری، شاعری، ڈرامہ، زبان و ادب، موسیقی و فنون لطیفہ کے دیگر شعبوں میں عصری تقاضوں کے مطابق تعاون کے عزم کا اظہارکیاگیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ فنون لطیفہ کے تمام شعبوں کی ترویج و ترقی پائیدار اور خوبصورت معاشرہ کی ضامن ہے،دو طرفہ کی بنیاد پر پرفارمنگ آرٹس پر مختلف سوسائٹیز کے تعاون کو بڑھائے گے ۔

چیئرپرسن بورڈ آف گورنر لاہور آرٹس کونسل الحمرامنیزہ ہاشمی کا کہناتھا کہ الحمرا نے ایک نیا قدم اٹھایا ہے، جس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے،یہ آغاز ہمارے مقاصد کی تکمیل میں بے حد معاون ثابت ہوگا،نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے کہا کہ باہمی اشتراک سے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو مثبت ثقافتی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں