جی سی یو نیو رسٹی کا18ویں کانووکیشن،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے طلباءکو ڈگریا ں دی

برطانوی ممبر پارلیمنٹ افضل خان کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازاگیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 18 فروری 2020 19:55

جی سی یو نیو رسٹی کا18ویں کانووکیشن،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے طلباءکو ڈگریا ں دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2020ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا کانووکیشن گزشتہ روز یونیورسٹی کے بخاری آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر برطانوی رکن پارلیمینٹ محترم افضل خان کو برطانیہ اور پاکستان کے مابین سیاسی ، سفارتی، معاشی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کی خدمات کے اعتراف میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے ہمراہ طلباءوطالبات میں ڈگریاںاور میڈلز تقسیم کیئے ۔وائس چانسلر کے مطابق ،دو روزہ کانووکیشن میں کُل 2044طلباءکو میڈلز اور ڈگریاں عطا کی جائیں گی،جن میں644ایم فِل،344ایم اے ایم ایس سی اور988بی اے بی ایس سی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پہلے سیشن میں وائس چانسلر اورگورنر پنجاب نے68طلباءوطالبات کو پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا ،جبکہ ہم نصابی سرگرمیوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباءوطالبات کو میڈلز سے نوازاگیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ مانچسٹر کے پہلے مسلمان لارڈ میئر افضل خان کواعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا ، جس نے یورپی اقوام اور مسلم امہ کو قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کیا اورفلسطین اور کشمیر کے مسئلے کو بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر اجاگرکیا ۔گورنرپنجاب نے یونیورسٹی کے مستحق طلبا کو وظائف فراہم کرنے کے لئے چانسلر فنڈ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے میرٹ پر تمام وائس چانسلرز کی تقرریاں کی لہذا ان وائس چانسلرز سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ بھی میرٹ پر عمل کریں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے چانسلر کو جی سی یو کے معیار تعلیم کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔وائس چانسلر نے ڈگریا ں حا صل کرنے والے طلبا ءاور ان کے والدین کو مبارکباد دی ۔

تقریب سے رجسٹرار ڈاکٹر شوکت علی نے بھی خطاب کیا ۔تقریری مقابلوں میں مجموعی طور پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرشہر بانو کو بہترین فی میل گریجوایٹ قرار دیتے ہوئے ”ڈاکٹر سعدیہ کرامت میڈل“سے نوازا گیا۔،جبکہ محمد عبداللہ حامد نے بہترین انٹر میڈیٹ طالبعلم کا اعزازاور ”داﺅد الیاس میڈل “اپنے نام کیا۔رابعہ جاوید نے ”پروفیسر جی ڈی سوندھی میڈل “حاصل کیا۔

ڈرامیٹکس میں اعلیٰ کارکردگی پر محمد آفاق عمران اور حافظ محمد نجم الثاقب کو ”دی تھیسپین میڈل“اور سیماب شفیق کو” مدیحہ گوہر ایوارڈ“سے نوازا گیا،جبکہ بہترین انگریزی مقرر کا اعزاز اور ”ولید اقبال میڈل“حارث علی ورک نے حاصل کیا۔محمد عبداللہ محسن نے بہترین مقرر اور ”محمد ادریس میڈل“اپنے نام کیا۔پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں اسداللہ،،محمد عثمان احمد،ناظم حسین،ساجدہ بیگم،عائشہ امتیاز،شائستہ علی،محمد شاہد رمضان،وقار عظیم،عبدالشکور،تنزیلہ گلاب شہزادی،ماجد نظیر،نعیم اختر ورک،عبدالرحمان صادق بٹ،عائشہ مجید،شازیہ ثاقب،جمشید الرحمان،محمد اعجاز حسین،عزیر احسن،اعجاز محمود احمد قریشی ،بشارت الہٰی جمیل،سعدیہ سنبل،ہمہ پرویز،محمد قاسم بٹ،کوثر پروین،سید حامد فاروق بخاری،مرزا بہاشت بیگ،عروشہ مشتاق،سارہ شفیق،طارق محمود،عائشہ جاوید،ناصر جاوید،زونیرہ کوثر،فرحہ اشرف،نیہاد علی شاہ،شمس بلال،محمد احسن خان،نازیہ لطیف،رضوانہ خالق،سید عنصر اظہر،نسیم الرحمن،سنبل سحر،ہاشم فاروق،سید محمد جنید زیدی،رابعہ احسن،محمد نفیس،طاہرہ شجاع،وارث علی،محمد جاوید اقبال،سعدیہ شریف،محمد احسن شفیق،ثوبیہ شریف،تجمل حسین کھوکھر،صباءخالد،فوزیہ شاہین،فائزہ انجم،عاصمہ رفیق،محمد فیصل وسیم،باسط علی،بشریٰ ناز،مریم اکرم،شازیہ حبیب،انیلہ صدف قریشی،شہناز اختر،رابعہ رضوی،انیل سیموئیل،بشریٰ مظہر،صفیعہ رحمان اور سعدیہ تبسم شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں