ویٹرنری یونیورسٹی اور لا ہور پولو اینڈ کنٹر ی کلب کے زیر اہتمام گھو ڑو ں کی سو نو گرا فی اورنعل جڑ نے کے مو ضو ع پر دوروزسے جاری نیشنل ورکشاپ اختتا م پذیر

جمعرات 27 فروری 2020 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپا رٹمنٹ آف ویٹر نری سر جری اینڈ پیٹ سا ئنسز نے لا ہور پو لو اینڈ کنٹر ی کلب کے با ہمی اشتراک سے گھو ڑو ں کی سو نو گرا فی اورنعل جڑ نے کے مو ضو ع پر دو روزسے جاری نیشنل ورکشاپ کی اختتا می تقریب کا انعقاد گذشتہ روز سٹی کیمپس کی ویٹر نری اکیڈمی میں کیا۔

اختتا می تقریب کی صدارت وائس چانسلر ایمرا ئٹس پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کی اور شر کا و ریسورس پر سنز کے در میا ن سر ٹیفکیٹس تقسیم کئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پرو وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹرمسعو د ربا نی، پروفیسر ڈاکٹر عا صم خا لد، ڈاکٹر شہلا گل بخا ری،ارجنٹا ئن سے مسٹر پیڈرو ایمیلیانو کے علا وہ پاکستان بھر سے شرکا کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

دو روزہ ورکشاپ میں ما ہرین نے شر کا کوگھو ڑو ں کی انا ٹو می،گھو ڑو ں کے اگلے دھڑ میں نسوں کی سکیننگ تکنیکس نیز گھو ڑو ں کے کھر وں پر نعل جڑ نے کے تشخیصی پہلو ئو ں سے متعلقہ مختلف مو ضو عات پر تفصیلی لیکچرز دیئے۔ اُس مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے ڈاکٹرنسیم احمد نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی دور حا ضر کی جدید تیکنیکس اور طر یقہ کار کواپنا کر لا ئیو سٹاک فارمرز کے جانورو ں کو علا ج معالجے کی تمام تر ممکنہ طبی سہو لیات فراہم کر رہی ہے نیز نو جوان ویٹر نیر ین کی کپیسٹی بلڈنگ کے لیئے معلو ما تی تر بیتی ورکشاپ کا انعقاد کروا نے پر آرگنا ئزر کی کا وشو ں کو سرا ہا اور ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن سے شعبہ سر جری میں تحقیقی پرا جیکٹس حا صل کر نے پر ڈاکٹر شہلا گل بخا ری کو مبارکباد بھی دی ۔

پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی نے کہا یونیورسٹی جانورو ں میں پا ئی جانے والی بیما ریوں کی روک تھام اور علا ج معا لجے کے لیئے سٹیک ہو لڈرز کو پیشہ وا را نہ عملی معاونت فراہم کر رہی ہے جبکہ پرو فیسر ڈاکٹرعا صم خالد نے ورکشاپ کے اغرا ض و مقا صد بیان کئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں