جی سی یونیورسٹی اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کے مابین 6 نکاتی تعاون کا معاہدہ

جمعہ 28 فروری 2020 00:08

لاہور۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہوراور پاکستان سٹاک ایکسچینج کے مابین 6 نکاتی تعاون کا معاہدہ۔جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اور پاکستان سٹاک ایکسچینج لاہور کے ریجنل انچارج سرمد حسین نے معاہدے پر دستخط کیئے،جبکہ اس موقع پررجسٹرارڈاکٹر شوکت علی ،اکیڈمک پلاننگ اینڈ ایکسٹرنل لنکس کی ڈپٹی ڈائریکٹر عمارہ بتول اور انچارج شعبہ کامرس اینڈ فنانس نوشین رسول بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت پاکستان سٹاک ایکسچینج ،جی سی یو کے طلبا ء کو مالی خواندگی اور مارکیٹ میں بنیادی سرمایہ کاری کی معلومات اور تربیت فراہم کرے گی۔دونوں اداروںنے آپسی تعاون کے تحت سیمینار اور کانفرنسز کرانے کا بھی فیصلہ کیا ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج لاہور کے ریجنل انچارج سرمد حسین کا کہنا تھا کہ جی سی تاریخی تعلیمی ادارہ ہے اور اس کے ساتھ تعاون ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی کے صرف ایک فیصد سے بھی کم لوگوں کو سٹاک ایکسچینج کے حوالے سے آگاہی حاصل ہے۔وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی نے بتایا کہ طلباء کیلئے اپلائڈ نالج حاصل کرنا لازمی ہے،دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی کامیابی کی وجہ انکے انڈسٹری سے مستحکم روابط ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں