پنجاب یونیورسٹی نے رول نمبر سلپس جاری کر دی

جمعہ 18 ستمبر 2020 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ٹوسالانہ2020ء ، بی کام پارٹ ٹوسالانہ2020 ء اور ایل ایل بی (تین سالہ )پارٹ ون ، ٹو ، تھری اور ایل ایل بی (پانچ سالہ) پارٹ ون، ٹو، تھری اور فور سالانہ2020ء کے امتحانات کی رول نمبر سلپس بذریعہ ای میل جاری کر دی ہیںجو ریگولر امیدواران اپنے متعلقہ کالج سے وصول کر سکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ اور لیٹ کالج امیدوار پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkسے اپنی رول نمبر سلپس حاصل کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں