ویٹرنری یونیورسٹی ، مختلف ڈ گر ی پر وگرامز میں دا خلہ لینے والے طلبہ کیلئے اوریئنٹ ٹیشن کا انعقاد

پیر 21 ستمبر 2020 22:11

لاہور- (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلاہو ر میں گز شتہ روز انڈر گریجو یٹس کے مختلف ڈگری پروگرامز میں نئے دا خل ہو نے والے طلباء وطالبات کیلئے اورینٹ ٹیشن تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرنسیم احمدنے کی۔ اس مو قع پر خطا ب کرتے ہو ئے ڈاکٹر نسیم احمد نے نئے آ نے والے طلبہ اور ان کے والدین کو ویٹر نری یونیورسٹی میں دا خلہ لینے پر مبارکباد پیش کی۔

انہو ںنے کہا کہ یونیورسٹی لا ئیو سٹاک ،پولٹری اور ڈیر ی انڈ سٹر یو ں کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے اور اپنے طلبہ کو انٹر پر ینیور کے موا قع بھی فراہم کر رہی ہے۔انہو ں نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی میں ہر سال پاکستا ن کے مختلف علا قوں آزاد جمو ں اینڈ کشمیر، فا ٹا، گلگت بلتستان اور بلو چستان کے علا وہ بین الاقوا می ممالک سے طلبا و طالبات حصول علم کے لیئے مختلف ڈگری پروگرامز میں دا خلے لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اُ نہو ں نے کرونا وبا ء کے دورا ن آن لا ئن کلاسز پڑ ھا نے اور نئے انڈر گریجویٹ طلبہ کے دا خلے کے مرا حل کو احسن طریقے سے سر انجام دینے پر یونیورسٹی فیکلٹی ممبران اور ایڈمشن کمیٹی کی کا وشو ں کو سرا ہا۔انہو ں نے طلبہ کو تاکید کی کہ یونیورسٹی ویب سا ئٹ سے قوا عد و ضوابط کو پڑ ھیں اور کرو نا وبا ء سے بچا ئو کیلئے جاری کردہ ایس او پیز پر لا زمی عمل کر یں۔

وی سی نسیم احمد نے کہا کہ یونیورسٹی ہر سال میر ٹ کی بنیا د پر اپنے ہونہار لا ئق اورمستحق طلبہ کو 70 ملین کے سکالر شپس بھی دیتی ہے۔پرو وائس چانسلروڈین فیکلٹی آف و یٹرنری سا ئنس پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی نے طلبہ کو نصیحت کی کہ سخت محنت لگن کے ساتھ پڑ ھا ئی کر یں اور اپنی متعلقہ فیلڈز میں ماہر ایکسپر ٹ بن جا ئیں۔ڈین فیکلٹی آف با ئیو سائنسزپرو فیسر ڈاکٹر حبیب الر حمن نے ویٹرنری یونیورسٹی کی تا ریخی اہمیت اوراعلی معیار تعلیم کے با رے میں بتا یا۔

قبل ازیں پرنسپل سٹو ڈنٹس افیئر پرو فیسر ڈاکٹر کامران اشرف، ڈائریکٹر سٹو ڈنٹس افیئر پروفیسر ڈاکٹر اویس عمر، سینئر ٹیو ٹر ڈاکٹر علی رضا اعوان نے یو نیورسٹی کے قواعد و ضوا بط اور سٹو ڈنٹس کی نصا بی و غیرنصا بی سر گر میو ںمیں طلبہ کی مختلف سو سا ٹیو ں کے کردارسپو رٹس اور ہاسٹلز سے متعلقہ سہو لیات کے بارے میں تفصیلی بتایا ۔بعد ازاں ویٹر نری یونیورسٹی کے راوی کیمپس پتو کی اور کالج آف ویٹر نری اینیمل سائنسز جھنگ میں بھی اورینٹ ٹیشن تقاریب منعقد ہو ئیں ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرنسیم احمدنے آن لا ئن ویڈیو لنک کے زریعے نئے دا خل ہو نے والے طلبہ سے خطاب کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں