جی سی یونیورسٹی لاہور کے نئے کیمپس میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوگئیں

بدھ 23 ستمبر 2020 19:06

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کیلئے تاریخی دن،یونیورسٹی کے چار سو ایکڑ پر محیط نئے کیمپس میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغازکر دیا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغرزیدی نے کلاسسز کا دورہ کیا۔ پہلے روز ذوالوجی، باٹنی، کیمسٹری، بائیوٹیکنالوجی، فزیکل ایجوکیشن اورسائیکالوجی سمیت آٹھ مختلف شعبوں کے طلبہ نے نئے کیمپس میں کلاسز پڑھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ پہلے روز نئے کیمپس میں کلاسیں پڑھنے والے طلبہ تاریخ کا حصہ بنے،نئے کیمپس میں صبح 9 سے دوپہر 1 بجے تک کلا سز ہو نگی،طلبہ کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جا ئیگی۔وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر طلبہ دونوں کیمپسز میں کلاسز اور ریسرچ لیبارٹریز سے استفادہ حاصل کرینگے، نئے کیمپس کے مکمل آباد ہونے تک یہاں کلاسز صرف دن میں ہوا کریں گی۔انہوں نے کہا کہ امید ہے اگلے سال تک کیمپس کا ہاسٹل اور ایڈمن بلاک بھی مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے اورپی سی ون کے مکمل ہونے کے بعد یہاں دو ہزار سے زائد طلباء تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں