پنجاب یونیورسٹی ،پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

پیر 28 ستمبر 2020 20:59

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے محمد عبداللہ کوکمپوٹرسائنس کے مضمون میں ان کے’مائیکرو سروائسز پر مبنی ایپلی کیشنز کیلئے کارکردگی سے واقف کلاؤ ڈریسورس مینجمنٹ‘ کے موضوع پر، آصف فاروق کو پولیٹیکل سائنس کے مضمون میں ان کے’چین کی خارجہ پالیسی جنوبی ایشیاء میں ا سٹرٹیجک آپشنز(2018-2001)‘ کے موضوع پر، بشریٰ اعجاز کو پنجابی کے مضمون میں ان کے ’پاکستانی پنجابی ناول وچ پنجاب دا وسیب (تحقیق تے تجزیہ)‘ کے موضوع پر، نصر ت پروین کوجیوگرافی کے مضمون میں ان کے ’فیصل آباد کی بڑھتی ہوئی شہری آبادی کے فضائی آلودگی پر اثرات کا تجزیہ(2015-2000)‘ کے موضوع پر اور امبر فاطمہ کو انوائرنمنٹل سائنسز کے مضمون میں ان کے’شمالی لاہو رکے ٹھوس فضلے کے انتظام کا پائیدار نظام‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں