ویٹرنری یونیورسٹی میں عمر ہ کے لیے قر عہ اندازی کی تقریب کا انعقاد

جمعرات 22 اکتوبر 2020 19:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہورنے گذشتہ روز یو نیو رسٹی کے خر چے پر عمرہ کی ادائیگی کے لئے ٹیچنگ سٹاف، ایڈمنسٹریٹیو سٹاف اوربی اینڈ سی سٹاف سے تین ملا زمین کے انتخاب کے لئے قر عہ اندا زی کا انعقا د کیا ۔ پرو وا ئس چا نسلر پرو فیسرڈاکٹر مسعود ربا نی نے تقریب کی صدارت کی اور عمرہ کی سعادت حا صل کر نے کے لئے قر عہ اندا زی سے نکلنے والے تین خوش نصیبوں کے نامو ں کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

رجسٹرار سجاد حیدر، خزا نچی محمد عمر سمیت یو نیورسٹی کے ملا زمین کی بڑ ی تعداداُس مو قع پر مو جو د تھی۔گر یڈ 16 اور اس سے اوپر کے ملا زمین میں سیواس جھنگ کیمپس سے لیکچرارمس فر ح اعجاز اور ایڈمنسٹریٹیو سٹاف سے اسسٹنٹ کنٹرو لرمحمد ظفر نسیم اور گریڈ 1 سے 15تک کے ملا زمین میں سیواس جھنگ کیمپس سے ڈرا ئیور عابد حسین کا قر عہ اندا زی میں نا م نکلا۔اُس مو قع پر خطاب کر تے ہوئے پرو فیسرمسعود ربا نی نے قر عہ اندا زی میں نام نکلنے والے ملازمین کو مبارکباد پیش کی اوراُنہو ں نے تمام ملا زمین کو یو نیو ر سٹی کی مزید تر قی کے لیئے جو ش و جذبے کے ساتھ کام کر نے کی تا کید بھی کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں