پنجاب یونیورسٹی امتحانی ڈیٹ شیٹس

بدھ 28 اکتوبر 2020 20:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی اے /بی ایس سی اور ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس پارٹ ون ، پارٹ IIسالانہ2020،بی اے /بی ایس سی (کمپوزٹ)سالانہ2020اوربی ای(سماعت سے محروم) سالانہ2020ء کے تحریری امتحانات کی ریوائزڈڈیٹ شیٹس جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دوران امتحان کوڈ ۔19کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر سختی سے عمل ہوگاجبکہ امتحانات 26نومبر2020سے شروع ہوں گے۔ تفصیل پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں