ایچ ای سی کا دو سالہ بی اے، بی ایس ڈگری پروگرام کرنے والی یونیورسٹیوں و کالجوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ،دو سالہ ڈگری کی تصدیق کرنے سے بھی انکار

پیر 23 نومبر 2020 23:06

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2020ء): ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پابندی کے باوجود دو سالہ بی اے، بی ایس ڈگری پروگرام میں داخلہ کرنے والی یونیورسٹیوں اور کالجوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ایچ ای سی نے دو سالہ ڈگری کی تصدیق کرنے سے بھی انکار کر دیا۔اس ضمن میں ایچ ای سی نے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایچ ای سی کی جانب سے جاری ہونیوالے مراسلے کے تحت 31 دسمبر 2018 کے بعد دو سالہ بی اے ڈگریوں میں داخلہ غیر قانونی تھا۔ ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ یکم جنوری 2019 سے دو سالہ بی اے میں داخلوں کی ڈگریاں تصدیق نہیں کی جائیں گی۔ یہ ڈگریاں غیر قانونی تصور ہوں گی۔ایچ ای سی نے یونیورسٹیز اور کالجوں کو دو سالہ بی اے میں داخلوں سے روکنے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ ایچ ای سی نے طلبہ سے بھی دو سالہ ڈگریوں میں داخلہ نہ لینے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ ایچ ای سی نے دو سالہ بی اے بی ایس سی کی ڈگری ختم کر کے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام لانچ کر رکھا ہے۔ اس پروگرام میں ہی یونیورسٹیوں کو داخلوں کی اجازت دی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں