پنجاب یونیورسٹی کی کیو ایس ایشیا رینکنگ میں 54پوائنٹس ترقی

بدھ 25 نومبر 2020 21:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) کیو ایس ورلڈ یونیورسٹیز رینکنگ کی تازہ شائع کی گئی ایشین رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی نے صرف دوسال میں 54پوائنٹس بہتری کے ساتھ 178ویں پوزیشن حاصل کر لی۔پنجاب یونیورسٹی کی پوزیشن سال 2018میں 232ویں تھی جو دو سال کے مختصر عرصہ میں 178ویں نمبر پر آگئی۔ اپنے پیغام میں وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمداختر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کی بین الاقوامی رینکنگ میں بہتری کیلئے انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا ثمر ملنا شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریسرچ کلچر کے فروغ سے تحقیقی جرائد کی اشاعت میں اضافہ ، اساتذہ اور طلباء کی شرح میں تناسب ، پی ایچ ڈی اساتذہ کی تعیناتیاں اور بین الاقوامی اداروں سے رابطوں میں اضافہ ہواجس کی وجہ سے پنجاب یونیورسٹی کی کیو ایس ایشین رینکنگ میں بہتری ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے تمام شعبوں میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں بہت صلاحیت ہے اور بہت جلد ورلڈ رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ گڈ گورننس ، پنجاب یونیورسٹی کی تعلیمی اقدار کی بحالی اور سماجی و اقتصادی اثرات رکھنے والی تحقیقی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی تمام سٹیچوری باڈیز مکمل فعال ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے سسٹم کو مربوط کر رہے ہیں جس سے بین الاقوامی رینکنگ میں بہتری آئے گی۔ اس سنگ میل پر وائس چانسلر پروفیسر نیازا حمد نے چیئرمین رینکنگ کمیٹی ڈاکٹر خالد محمود، فیکلٹی ممبران ، ملازمین اور طلبائو طالبات کو مبارک باد پیش کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں