ویٹرنری یونیورسٹی میں لا ئیو سٹاک آفیسرز کی فنا نشل و ایڈ منسٹر یٹیو مینجمنٹ کے مو ضو ع پر ایک ما ہ سے جاری پرو موشنل لنک ٹریننگ اختتا م پذیر

پیر 30 نومبر 2020 19:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور نے لا ئیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈو یلپمنٹ ڈیپا رٹمنٹ پنجاب کے اشتراک سے حکو مت پنجاب کے پراجیکٹ ان سروس ویٹرنری پرو فیشنل ڈیویلپمنٹ (آئی وی پی ڈی) کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے 30 لا ئیو سٹاک آفیسرز کے لیئے فنا نشل و ایڈ منسٹر یٹیو مینجمنٹ کے مو ضو ع پر ایک ما ہ سے جاری پرو مو شنل لنک ٹریننگ کی اختتا می تقریب کا انعقاد گذ شتہ روز ویٹر ی اکیڈ می میںکیا۔

ایک ما ہ پر محیط تر بیتی ٹریننگ کا مقصد لا ئیو سٹاک آفیسرز کو ایڈوا نس انتظا می اُمور، فنا نشل کمیو نیکیشن اور لیڈر شپ کی صلا حیتوں سے رو شنا س کروا نا تھا۔اختتا می تقریب کی صدارت سیکر ٹری لا ئیو سٹاک اینڈ ڈیر ی ڈیو یلپمنٹ ڈیپا رٹمنٹ پنجاب کیپٹن ریٹا ئرڈ ثاقب ظفر نے کی اور شر کا میں شیلڈز تقسیم کیں جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میںوائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد ، ایڈیشنل سیکر ٹری ٹیکنیکل محکمہ لا ئیو سٹاک ڈاکٹر اقبال شاہد، ایڈیشنل سیکر ٹری پلا ننگ محکمہ لا ئیو سٹاک چوہدری محمد خالد، (آئی وی پی ڈی) پرا جیکٹ ڈائر یکٹرڈاکٹر محمد اکرام سمیت پنجاب بھر سے تیس لا ئیو سٹاک آفیسرزنے شر کت کی۔

(جاری ہے)

اختتا می تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے سیکر ٹری لا ئیو سٹاک نے کہا کہ لا ئیو سٹاک آفیسرز کی کپیسٹی بلڈنگ اور پیشہ وارانہ عملی صلا حیتو ں کو نکھارنے کے لیئے تر بیتی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد انتہا ئی سود مند ہے ۔ اُ نہو ں نے شر کا کو نصیحت کی کہ جو نالج آپ نے ٹریننگ سے سیکھا ہے وہ اپنی پیشہ وارا نہ عملی سر گرمیوں کو مزید بہتر بنانے کے لیئے اپلا ئی کریں اور جو بھی کام سر انجا م دیں اس میں آپ کی شخصیت کی جھلک نظر آئے نیزکامیا بی کے ساتھ ٹریننگ مکمل کرنے اور اگلے گریڈ میں پروموٹ ہونے پر شر کا کو مبارکباد پیش کی۔

وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے شر کا کو نصیحت کی کہ جو نالج آپ نے تر بیتی ورکشاپ میں سیکھا ہے اس کو دوسرے پروفیشنلز تک بھی پہنچائیں۔اُنہو ں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ کرونا وبا ء سے بچا ئو کے بارے میں لو گو ں کو آگا ہی دیں اور وبا ء سے بچنے کے لیئے ایس او پیز پر سختی کی ساتھ عملدر آمد کریں نیز ٹریننگ کامیاب طریقے سے مکمل ہو نے پر شر کا کو مبارکباد پیش کی اور آرگنا ئزر کی کا وشو ں کو بھی سرا ہا ۔

ایک ما ہ پر محیط تر بیتی ٹریننگ میں ما ہرین نے لا ئیو سٹاک آفیسر کو پرا جیکٹ مینجمنٹ، پرو فیشنل ورک ایتھکس، ٹیم مینجمنٹ، لیڈر شپ کی مہا رتیں،سٹر یس مینجمنٹ، امو شنل انٹیلیجنس، پر سنیلٹی ڈو یلپمنٹ، کر یٹیکل تھنکنگ،انتظا می اور فنانشل مہا رتیں ،ٹینڈر کی تیا ری،انفا رمیشن ٹیکنا لو جی آلا ت کا استعمال،آفس نو ٹنگ اینڈ ڈرا فٹنگ، کر یٹیکل منیجر ئیل مسا ئل،ہیو من ریسور س مینجمنٹ، دیہا ت اکا نو می میںخوا تین کا کردار، نیشنل ڈیزا سٹر مینجمنٹ،ریکرو ٹمنٹ پا لیسی اور یو این سسٹین ایبل ڈو یلپمنٹ گولز سے متعلقہ مو ضو عات پر تفصیلی آن لا ئن لیکچرز دیئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں