یو نیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری یونیورسٹی آف لاہور، ملک کےمیڈیکل کالجز میں سے ایک نمایاں نام ہے جس کا قیام 19برس قبل2001میںعمل میں لایا گیا

اس کالج کو میڈیکل اور ڈینٹسٹری کی تعلیم کے لیے ملک بھر کے طالبعلموں کا لا زوال اعتماد حاصل ہے

جمعرات 21 جنوری 2021 11:22

یو نیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری یونیورسٹی آف لاہور، ملک کےمیڈیکل کالجز میں سے ایک نمایاں نام ہے جس کا قیام 19برس قبل2001میںعمل میں لایا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2021ء) یو نیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری یونیورسٹی آف لاہور، ملک کےمیڈیکل کالجز میں سے ایک نمایاں نام ہے جس کا قیام 19برس قبل2001میںعمل میں لایا گیا ۔اس کالج کو میڈیکل اور ڈینٹسٹری کی تعلیم کے لیے ملک بھر کے طالبعلموں کا لا زوال اعتماد حاصل ہے ۔UCMD  وطن عزیز کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں نجی شعبے میں قائم ہونے والا ایک اہم میڈیکل کالج ہے۔

جس کا شمار ٹاپ 5 میڈیکل کالجز میں ہوتا ہے۔ ہرسال ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کے خواہشمند طالبعلموں کی اولین ترجیح کے طور پریونیورسٹی آف لاہور کی ارفعٰ روایات کو لیکر آگے بڑھتے ہوئےیو نیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کو یہ منفرد اعزاز بھی حاصل ہے کہ اب تک ا س درسگاہ سے ایم بی بی ایس کے 14 اور بی ڈی ایس کے 15 بیج فارغ التحصیل ہو کرانتہائی کامیابی کے ساتھ اندرون و بیرون ملک طبی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

کالج کے ایلومینائیزکی ایک بڑی تعداد اس وقت پاکستان کے علاوہ امریکہ، یورپ، یوکے، آسٹریلیا اور کئی دیگر ممالک میں پریکٹس کر رہی ہے۔ A+ رینکنگ کے ساتھ درخشاں روایتوں کا امین یہ میڈیکل کالج 600بیڈز پر مشتمل 3 ٹیچنگ ہا سپٹلزکے ساتھ منسلک ہے۔ان ہا سپٹلز کا شمار جدید ترین سہولتوں سے آراستہ نمایاں ترین ہاسپٹلز میں ہوتا ہے ۔جو دن را ت خدمت انسانیت کے لیے مصروفِ عمل ہیں ۔

یو نیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کی فیکلٹی میں شامل متعدد پروفیسرز ملکی اور بین الاقوامی سطح پر معروف ہیں ۔
انٹر نیشنل سٹینڈرڈز سے ہم آہنگ پر پز بلٹ کیمپسز،ہم نصابی سرگرمیوں ، مقامی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ الحاق ،مربوط ماڈرن نصاب ،طا لبعلموں کے لیے تحقیقی سر گرمیوں ،پو سٹ گریجویشن پروگرامز ، عملی مہارت کا جلد حصول ، طلبہ کے لیے ہمہ جہت تعلیم کا نظام ،فیکلٹی ڈویلپمنٹ کے لیے مسلسل تربیتی پروگرامز ،بین الاقوامی معیار کے حامل ہاسٹلز اور کالج سے منسلک ٹیچنگ ہاسپٹلز کےذریعے رعایتی طبی سہولیات،یو نیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کو دیگر میڈیکل کالجز سے منفرد بناتی ہیں ۔

UCMD پنجاب کا پہلا میڈیکل کالج ہے جومر بوط نصاب پیش کرتا ہے۔ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کر کے میڈیکل کی فیلڈ میں نمایاں کامیابیوں کی خواہش رکھنےوالے طالبعلموں کے لیےیہ ادارہ صرف بہترین انتخاب ہی نہیں بلکہ ایک کامیاب اور روشن مستقبل کا ضا من بھی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں