پنجاب یونیورسٹی کا بی ایس آنر، ایم ایس اور ایم فل کے آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ

جمعرات 21 جنوری 2021 20:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) پنجاب یونیورسٹی نے بی ایس آنر، ایم ایس اور ایم فیل کے امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ کیا ہے بتایا گیا ہے کہ ان امتحانات میں وہ طلباء اور طالبات شرکت کر سکیں گے جو پنجاب یونیورسٹی سے آن لائن سمیسٹرز لیتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آن لائن امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ ڈینز کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ مذکورہ امتحانات یکم فروری کے بعد لئے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں آن لائن سمیسٹر لینے والے طلباء اور طالبات آن لائن امتحانات لینے کے مطالبے کی حمایت گزشتہ کئی روز سے سراپا احتجاج تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں