چین کی کنسائنو بایولوجکس کی تیار کردہ کرونا وائرس کے لاہور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ٹرائل کامیابی سے مکمل ہوگئے

ویکسین لگوانے والے کسی بھی شخص میں کوئی ری ایکشن رپورٹ نہیں ہوا‘ وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز

ہفتہ 23 جنوری 2021 23:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) چین کی کنسائنو بایولوجکس کی تیار کردہ کرونا وائرس کے لاہور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ٹرائل کامیابی سے مکمل ہوگئے۔ ویکسین لگوانے والے کسی بھی شخص میں کوئی ری ایکشن رپورٹ نہیں ہوا۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی ویکسی نیشن کے آغاز سے اب تک صرف 5 فیصد افراد کو معمولی بخار کی شکایت ہوئی۔

چیف سائنسٹیفک آفیسر کنسائنو ژو تا کی جانب سے ستمبر 2020 میں بتایا تھا کہ اسی ویکسین کے کلینک ٹرائل کے دوران بھی کسی طرح کے مسائل سامنے نہیں آئے تھے، صرف معمولی بخار، تھکاوٹ اور انجیکشن کی جگہ پر سوجن تھی۔رپورٹ کے مطابق لاہور میں ویکسین کے ٹرائل میں شریک افراد میں 60 فیصد مرد اور 40 فیصد خواتین شامل تھیں، جن کی عمریں 18 سال سے زائد تھیں۔

(جاری ہے)

پروفیسر اکرم کا کہنا تھا کہ ویکسین کے ٹرائل میں شریک 19 فیصد افراد عارضہ قلب اور شوگر جیسے امراض کے شکار تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان میں سے بیشتر افراد نے کرونا وائرس کیلئے اینٹی باڈیز تیار کرلیں جبکہ کچھ رضا کاروں میں 400 فیصد تک اینٹی باڈیز کی اطلاعات ہیں۔پاکستان میں کنسائنو ویکسین کے ٹرائلز کا انعقاد ستمبر میں آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی، انڈس ہسپتال کراچی، شوکت خانم میموریل جسپتال لاہور، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور اور شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں کیا گیا تھا۔ دیگر مقامات کے نتائج تاحال جاری نہیں کئے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں