خوشحالی سروے کیلئے اساتذہ کی ڈیوٹی لگانے سے کئی سکول جزوی طور پر بند ہونے کا امکان

پیر 25 جنوری 2021 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) خوشحالی سروے کیلئے اساتذہ کی ڈیوٹی لگانے سے کئی سکول جزوی طور پر بند ہونے کا امکان پیدا ہوگیا، پنجاب ٹیچرز یونین نے اساتذہ کی غیر نصابی ڈیوٹیاں لگانے کی مذمت کردی۔

(جاری ہے)

پنجاب ٹیچرز یونین کے صدر چودھری سرفراز کا کہنا ہے کہ سروے ڈیوٹیاں، ب فارم، اے سی آرز کیلئے اساتذہ پر دبا نظام تعلیم کیخلاف سازش ہے، اساتذہ کو مفلوج بنا کر پنجاب کا نظام تعلیم تباہ کیا جارہا ہے۔جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے کہا کہ پرائمری اور مڈل سکول دوبارہ کھلنے جارہے ہیں، اساتذہ پہلے ہی والدین سے ب فارم کے حصول کی اذیت میں مبتلا تھے اب انہیں سروے پر لگا دیا گیا ہے، اساتذہ کی غیر نصابی ڈیوٹیاں بند نہ کی گئیں تو احتجاج ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں