پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

منگل 26 جنوری 2021 17:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) پنجاب یونیورسٹی نے طیبہ قاسم دختر محمد قاسم کوباٹنی کے مضمون میں ان کے’لاہور، پاکستان کی پرتوں والی کھمبیوں کا منظم اور ارتقائی مطالعہ ‘ کے موضوع پر،الماس شعیب دختر شعیب ملک کوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’ثانوی سطح کے طلبہ کے ریاضیاتی عقائد اور غلط تصورات کی تشخیص اور ان کا تعلیمی اکتساب سے ارتباط ‘ کے موضوع پر،مس مہرین خان دخترممتاز احمد کوانوائرنمنٹل سائنسز کے مضمون میں ان کے’پنجاب پاکستان کے ماحولیاتی اثرات کی تشخیص کے نظام میں شامل حصہ داروں کے کردار اور ان کو درپیش مسائل ‘ کے موضوع پراور رباب ظٖفر کاہلوں دختر ظفر حیات کاہلو ںکوجیوگرافی کے مضمون میں ان کے’راولپنڈی ڈویژن میں بڑھتی ہوئی آبادی کے جنگلاتی وسائل کے انحطاط پر اثرات کا جائزہ1990-2015‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں