پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

بدھ 27 جنوری 2021 20:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) پنجاب یونیورسٹی نے سارہ جنید دختر محمد جنید کومائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس کے مضمون میں ان کے’مقامی سائنیو بیکٹیریا اور مائیکروایلجی سے حیاتیاتی ایندھن کا حصول ‘ کے موضوع پر،امیر حمزہ ولد سیف علی کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’اسلامی مالیات میں معاہدہ سلم کا اطلاق روایتی اور جدید معیارات اور نمونہ جات کا فقہی تجزیہ ‘ کے موضوع پر،محمد فاروق حیدر ولد تاج الملک کوکمیونیکیشن سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’پاکستانی چینلز کی براہِ راست خبروں کی کوریج میں گیٹ کیپرز کے کردار کا جائزہ ‘ کے موضوع پر،عائشہ لطیف دختر محمد بابر لطیف کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’کپاس کے پودے میں روئی کے ریشے کو بڑھانے اور اینٹی سینسنس جینز کی منتقلی ‘ کے موضوع پراورمس نادیہ سعید دختر سعید احمدکوسٹیٹسٹکس کے مضمون میں ان کے’شماریاتی جانچ کے عمل میں روبسٹ یک جہتی کنٹرول چارٹس‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں