یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا آن کیمپس امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ

یونیورسٹی انتظامیہ نے 2فروری سے 20 فروری تک امتحانات کے انعقاد کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

بدھ 27 جنوری 2021 23:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی انتظامیہ کی جانب سے بی ایس سی انجینئرنگ اور نان انجینئرنگ کے امتحانات آن کیمپس منعقد کرنے اور امتحانات کے حوالے سے ڈیٹ شیٹ جاری کرنے پر یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات ایک مرتبہ پھر سراپا احتجاج بن گئے مگر وہ احتجاج کے واضح اعلان کے باوجود یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ پر تعینات پولیس کی بھاری نفری کے پیش نظر احتجاج نہ کرسکے ۔

(جاری ہے)

احتجاج کی کال دیتے ہی یونیورسٹی انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی۔ پولیس تعیناتی کے حوالے سے جب ڈیوٹی پر موجود پولیس آفسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے یہاں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے آن کیمپس امتحانات کے انعقاد کے لئے 2 فروری سے 20 فروری تک کی امتحانی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں