ورچوئل یونیورسٹی کے ریسرچ و مارکیٹنگ کے شعبہ جات کے وفد کا جنوبی پنجاب کا دورہ

بدھ 24 فروری 2021 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2021ء) ورچوئل یونیورسٹی کے ریسرچ و مارکیٹنگ کے شعبہ جات کے وفد نے جنوبی پنجاب کا دورہ کیا۔ تین رکنی وفد کی قیادت ورچوئل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر ارشد حسین ہاشمی نے کی۔وفد میں جنرل منیجر مارکیٹنگ اور پبلک ریلیشنز آفیسر فیصل ضیاء شامل تھے۔ وفد نے چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپو رکے وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر محمد سجاد خان اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی۔

ڈاکٹر ارشد حسین ہاشمی نے کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی چولستان یونیورسٹی کو آئی ٹی و دیگر شعبہ جات میں معاونت میں بھرپور تعاون کرے گی۔ڈاکٹر ارشد حسین ہاشمی نے وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی کو مارچ میں ورچوئل یونیورسٹی کی طرف سے ہونے والی ڈیری کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

وفد نے بہاولپور چیمبر آف کامرس کے صدر تنویر محمود اور بہاولپور چیمبر کی انظامیہ سے ملاقات کی۔

وی یو جنوبی پنجاب کے طلبا کو بہاولپور چیمبر کے پلیٹ فارم سے انٹرن شپ فراہم کی جائے گی۔ وفد نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے مختلف شعبہ جات کے ڈین اور سربراہان نے شرکت کی۔ اس موقعہ پہ جنرل مینجیر ورچوئل یونیورسٹی مس روبینہ علی نے دو طرفہ تعاون بڑھانے پہ زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی اسلامیہ یونیورسٹی کے ساتھ مل کے ملکی سطح پہ سرائیکی زبان کے کورس شروع کروائے گی۔ اور اس کے علاوہ مزید شعبہ جات میں دونوں جامعات بھرپور تعاون کریں گی۔ اسی سلسہ میں ڈاکٹر ارشد حسین ہاشمی نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو ورچوئل یونیورسٹی کے ہیڈ آفس آنے کی دعوت دی جہاں دونوں جامعات باقاعدہ طور پہ مفاہمتی یاداشت پہ دستخط بھی کریں گے۔ ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر ارشدحسین ہاشمی نے کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی جنوبی پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی اور ورچوئل یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی جامعات کو انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں