پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ اینوائرمینٹل سائنسز کے زیر اہتمام عالمی یوم ارض کے موقع پر آن لائن سیمینار

جمعہ 23 اپریل 2021 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام عالمی یوم ارض کے موقع پر آن لائن بین الاقوامی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے سائنسدانوں نے صحت مندماحول برقرار رکھنے کیلئے قدرتی وسائل کو دانشمندانہ طریقے سے استعمال کرنے پر زور دیا ہے ۔ ’پائیدار مستقبل کیلئے زمین پر قدرتی وسائل کی بحالی ‘کے تھیم پر منعقدہ سیمینار میں پرنسپل کالج آف ارتھ اینڈ انوائر نمنٹل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشیداحمد ، ٹیک یونیورسٹی امریکہ سے ڈاکٹر میک لودھی ، کولمبیا یونیورسٹی سے ڈاکٹر محمد اکرم سمیت مختلف یونیورسٹیوں سے محققین اور طلبائو طالبات نے آن لائن شرکت کی۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر میک لودھی نے پاکستان میں پانی کے تحفظ ، ماحولیاتی شعور کی بیداری اور تعلیم پر زور دیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد اکرم کووڈ کی تیسری لہر میں پاکستانیوں کو ذمہ داری اور احتیاط سے کام لینے پرزور دیا۔انہوں نے کووڈ کے پھیلائو کو روکنے کیلئے مقامی ، علاقائی اور عالمی سطح پر احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا۔ پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے انسانوں میں قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کیلئے خام او رقدرتی مصنوعات کے استعمال پر زور دیا۔

پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد نے پاکستان کو درپیش ماحولیاتی تبدیلیوں کے انسانی صحت اور خوراک پر اثرات بارے سیر حاصل بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کی بقاء کے لئے ماحول کا تحفظ لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرہ ارض پر قدرتی ماحول کو بہتر بنانا ہر انسان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کا تحفظ نہ کیا تو زمین پر صحت مند زندگی گزارنا ناممکن ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق پالیسی بناتے وقت تعلیمی ماہرین کی آراء اور ریسرچ ورک کو بھی سامنے رکھا جانا چاہیے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں