پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام کتابوں کا تعارفی پروگرام

جمعہ 17 ستمبر 2021 18:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام مطالعے کی عادات کو فروغ دینے کیلئے قاضی سجاد حسین کی اردو ترجمہ کی ہوئی تصنیف ’گلستان سعدی ‘ اور محمد حنیف کی انگریزی تصنیف ’ریڈ برڈز‘ پرآن لائن تعارفی پروگرام منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج شعبہ فارسی سے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ زرین ناذیہ نے اردو تصنیف کا خوبصور ت انداز میں خلاصہ پیش کیا جبکہ انگریزی کتاب پر یونیورسٹی آف کراچی شعبہ انگلش لینگوئج سے اسسٹنٹ پروفیسر فیصل نذیر نے روشنی ڈالی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں