پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں سیمینار کا انعقاد

بدھ 22 ستمبر 2021 19:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے شعبہ پوسٹ گرایجوئیٹ ریسرچ سنٹر آف کریئٹیو آرٹس کے زیر اہتمام نیشنل لیب آف ریموٹ کلائیمیٹک ریسرچ پنجاب یونیورسٹی کے اشتراک سے’ آرٹ اینڈ سائنس‘ کے موضو ع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر پوسٹ گریجوئیٹ ریسرچ سنٹر آف کریئیٹو آرٹس پروفیسر ڈاکٹر احمد بلال ، پرنسپل انویسٹیگیٹر آف لیب ضیاء الحق ، خالد محمود ، ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزودیگر نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر احمد بلال مختلف شعبوں کے مابین روابط کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تحقیق کا مقصد نئے علوم کی تخلیق ہے۔ انہوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے درمیان تعلق کے مختلف پہلوئو ں پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں ٹیکنالوجی نے آرٹ کو نئی جہتیں دی ہیں۔ انہوں نے کہا آرٹ ، ٹیکنالوجی اور سائنس کائنات کے رازوں سے پردہ ہٹانے کیلئے کوشاں ہے۔

ضیاء الحق نے کہا کہ آرٹ اور سائنس کے درمیان گہرا تعلق ہے ۔ انہوں نے ریسرچ کے مختلف پہلوئو ں پر بات چیت کی۔ خالد محمود نے کہا کہ ان کا ریسرچ پیپر پینٹنگ کی طرح دیوار پر نظر آئے یا فلم کی طرح سکرین پر چلے جس کے لئے اس کی آرٹ کی شکل میں منتقلی ضروری ہے۔ پوسٹ گریجوئیٹ ریسرچ سٹوڈنٹس کے لئے منعقدہ سیمینارکا مقصد تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے رہنمائی فراہم کرنا ہے ۔ اس سلسلے میں شرکاء نے یونیورسٹی میں تحقیقی کلچر کو پروان چڑھانے پر وائس چانسلر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں